۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ قیس الخزعلی دبیرکل جنبش گردان های اهل الحق عراق

حوزہ/ اہل الحق الائنس عراق  کے سیکرٹری جنرل نے صوبہ دیالی کے علاقے المقدادیہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کاظمی کی حکومت ان واقعات کے مقابلے میں دوغلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق سے اہل الحق الائنس کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخز علی نے صوبہ دیالی کے علاقے المقدادیہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کاظمی کی حکومت ان واقعات کے مقابلے میں دوغلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم المقدادیہ علاقے میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  اور اس سانحے پر کعب قبیلے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ 

اہل الحق الائنس کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور مجرموں کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرنے کے لئے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے ،مزید کہا کہ ہم حب الوطنی کے دعویدار بیشتر سیاسی طاقتوں کی ان واقعات میں لاعلمی اور خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں ، جو بعض واقعات پر فوری ایکشن اور کچھ واقعات میں بالکل خاموش تماشائی بنے بیٹھتی ہیں ، کیونکہ دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت سب کرتے ہیں اور عراقیوں کا خون ایک جیسا ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔

شیخ الخز علی نے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے میں مصطفی کاظمی کی حکومت کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت عراق کو دشمنوں کی سازشوں اور اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے میں  کچھ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کو اس سلسلے میں بری کرنا ممکن نہیں ہے ، اور ہم انتباہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عراق نے ،امریکہ سمیت اسرائیل اور خلیج فارس کے کچھ ممالک کی حمایت سے پیدا ہونے والی فرقہ واریت کا بہت نقصان اٹھایا ہے ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عدلیہ اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی فرقہ واریت کو کبھی بھی سر اٹھانے نہیں دے  گی۔

یاد رہے کہ المقدادیہ کے شمال میں واقع الخیلانیہ گاؤں میں دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .